آسٹریلیا کے سکول نے دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرلیا

بہترین اسکول

دنیا کی بہترین عمارت کا ٹائٹل آسٹریلیا کے سکول نے اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مضافاتی علاقے چیپینڈیل میں قائم ڈارلنگٹن پبلک سکول نے خوبصورتی میں تمام فلک بوس عمارتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سنگاپور میں ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں 220 خوبصورت اور بلند و بالا عمارتوں میں سے چیپینڈیل کے سکول نے  ورلڈ بلڈنگ آف 2024 کا ٹائٹل جیتا۔

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف، نام عینی رکھا گیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکول کی یہ عمارت اپنی خوبصورتی کی وجہ سے 2013 میں بھی آکلینڈ آرٹ گیلری توئی او تماکی میں پہلا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

یہ ایک پرانی عمارت تھی، جسے سڈنی کے آرکیٹیک نے اپنی مہارت سے پرکشش بنایا ہے، اس بلڈنگ کی ایک مخصوص ساؤ ٹوتھ چھت ہے بچوں کے کھیلنے کے لیے ایک بڑا باسکٹ بال کورٹ اور ایک کمیونٹی گارڈن بھی ہے۔

ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول 18 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل تھا جس میں سنگاپورمیں بزرگ شہریوں کیلئے بنائے گئے ایک ہاؤسنگ کمپلیکس اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک چھت پر بنائے گئے۔


متعلقہ خبریں