کرم ، سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر حملہ ، 38 افراد جاں بحق

کرم

لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کرم کے مطابق پشاور سے پارا چنارجانے والی مسافر گاڑیوں کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ ، 2اہلکار شہید

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے38 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مسافرگاڑیاں سکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پارا چنار سے پشاور جا رہی تھیں۔

واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں