دھوکہ دہی کا الزام، امریکہ میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد

Gautam Adani

واشنگٹن: امریکہ میں بھارت کے ارب پتی کارباری شخص گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ارب پتی کارباری شخص گوتم اڈانی پر دھاکہ دہی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔

امریکی پراسیکیورٹر کے مطابق گوتم اڈانی پر فراڈ اسکیم چلانے کا الزام ہے۔ اڈانی نے جھوٹ کی بنیاد پر 3 ارب ڈالر سے زیادہ کے قرضے اور بانڈز اکٹھے کیے۔

بھارتی حکومت کو رشوت دے کر ٹھیکے لینے پر گوتم اڈانی پر امریکہ میں فرد جرم عائد کی گئی۔ ارب پتی کاروباری شخص گوتم اڈانی پر 25 کروڑ ڈالر رشوت دینے بھی کا الزام ہے۔

عائد کردہ فرد جرم کے مطابق گوتم اڈانی نے مودی سرکار کو رشوت دے کر شمسی توانائی سامان درآمد کرنے کےٹھیکے لیے تھے۔ اور ٹھیکوں سے 2ارب ڈالر کا کاروباری فائدہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر، ییلو وارننگ بھی جاری

گوتم اڈانی پر ٹھیکوں اور جھوٹی دستاویزات کی مدد سے 3 ارب ڈالر کا قرض اور بانڈ خریدنے کا بھی الزام ہے۔ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھی گوتم اڈانی پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔

بھارتی کاروباری شخص گوتم اڈانی پر دھوکہ دہی کا پہلا الزام 2002 میں دہلی میں لگا تھا تاہم چند روز میں ہی انہیں رہائی مل گئی۔ 2012 میں ممبئی میں ایسے ہی الزام میں چند ماہ میں اڈانی کو با عزت بری کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں