علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور

اے ٹی سی لاہور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی،سینیٹر فیصل واوڈا

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے، حکمت عملی سخت ہو گی لیکن ابھی نہیں بتا سکتا۔

ای سی سی نےسردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرتے ہیں جس کا ہمیں حق ہے، ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، یہ ظلم و بربریت کرتے ہیں، ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں ، کرتے رہیں جو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں