برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی خرید میں ریکارڈ اضافہ

Electric Cars

فائل فوٹو


لندن: برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی) کے اعداوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے درمیان 53 ہزار 423 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اس دورانیے میں ہونے والی فروخت سے 57 فی صد زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ استعمال شدہ ہائبرڈ اور پلگ-اِن ہائبرڈ کی فروخت بھی بالترتیب 35.8 فی صد اور 29 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ 11 لاکھ 20 ہزار پیٹرول کی کاریں (5.7 فی صد اضافہ) اور 6 لاکھ 80 ہزار ڈیزل کاریں (3.9 فی صد کمی) نے مالکان کی ملکیت میں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں 11 فیصد اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ

مجموعی طو پر 19 لاکھ 70 ہزار فروخت کے ساتھ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں 4.3 فی صد کا اضافہ ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں