عاقب جاوید کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ لگائے جانے کا امکان

عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو پاکستان وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کی ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ کے حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملکی کوچ کو مستقل ذمے داری دے گا۔ زمبابوے اور آئندہ سیریز میں عاقب جاوید کو ذمے داریاں دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ ، جسین گلیسپی کا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنیکا فیصلہ

واضح رہے دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد جیسن گلیسپی کو عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا  کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ سے الگ ہو گئے۔

 

 


متعلقہ خبریں