ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹم ساؤتھی

نیوزی لینڈ کے معروف فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کے لئے اٹھارہ سال کھیلنا ایک اعزاز ہے۔

فوٹو شوٹ کے دوران رضوان اور بابر اعظم کی چھیڑ چھاڑ

ٹم سا ؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو ٹم ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں