لگتا ہے بھارت نے پاکستان نہ آنے کی قسم کھائی ہے، جاوید میانداد

جاوید میانداد

سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی معاملے پر آئی سی سی کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ لگتا ہے بھارت نے پاکستان نہ آنے کی قسم کھائی ہے، پاکستان اوربھارت ہمسایہ ملک ہیں، ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے۔

ون ڈے چیمپئن ٹیم کیخلاف سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے،وسیم اکرم

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ اب پاکستان کو بھارت کیخلاف سخت موقف اپنانا ہوگا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ہمیشہ بھارت کوفیوردیتا ہے، بھارت کی طرف سے شرائط رکھنا اچھی بات نہیں ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، ہائبرڈ ماڈل پرتوبات ہی نہیں ہونی چاہیے، چیمپیئنزٹرافی صرف پاکستان میں ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں