ون ڈے چیمپئن ٹیم کیخلاف سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے،وسیم اکرم


سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا ون ڈے چیمپئن ٹیم کیخلاف سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے،میرے لیے یہاں موجود ہونا اور اس سیریز کی کمنٹری کرنا فخر کی بات ہے،اس جیت سے پاکستانی پلیئرز اورنئے کپتان کو بہت اعتماد ملے گا۔

محمد رضوان آسٹریلیا میں سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے

دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ یہ بہت بڑی جیت ہے،حارث رؤف نے بہترین بالنگ کی۔

آسٹریلیا میں جیتنا آسان نہیں ہوتا،آسٹریلیا میں جاکر آسٹریلیا کو ہرانا بہت بڑی فتح ہے۔


متعلقہ خبریں