دھند اور اسموگ ، پنجاب میں موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

دھند

پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

اسموگ کی ابتر صورتحال ، پنجاب کے مختلف شہروں میں پارکس اور عجائب گھر بند

اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔


متعلقہ خبریں