پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، آخری میچ کل، پھر ٹی 20 میچز ہوں گے

میچ

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ایڈیلیڈ سے پرتھ  پہنچ گیا جہاں کل دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی۔

افغان کرکٹر محمد نبی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا،سیریز کا یہ فیصلہ کن میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔

اس ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں