ہر طرف اسموگ ، دنیا کے آلودہ ترین شہرو ں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

Smog

دنیا کے آلودہ ترین شہرو ں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر، ہر طرف اسموگ کا راج ہے، شہر میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

صبح سویرے ہی شہر کا ایوریج ائیر کوالٹی انڈیکس 824تک پہنچ گیا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر آگیا۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع اسموگ کے باعث 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کا کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق31 جنوری تک اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا،باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی کی جائے گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض بڑھ رہے ہیں، محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کیمیائی مادوں کے اثرات سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں