امریکی صدارتی انتخاب، تاریخ کی مہنگی ترین انتخابی مہم

America

واشنگٹن: امریکہ کا حالیہ صدارتی انتخاب امریکی تاریخ کا مہنگا ترین انتخابی میلا رہا۔ صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم پر تقریباً 16 ارب ڈالر خرچ کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کی ہل چل پوری دنیا میں ہے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ امریکہ کے موجودہ انتخابات رواں برس کے مہنگے ترین انتخاب رہے۔

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ جس کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

موجودہ امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں نے مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ جبکہ 2020 میں انتخابی مہم کے دوران 15 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فنڈ ریزنگ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھی کی۔ جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے لیے 382 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے حامی پرتشدد لوگ نہیں، جیت کیلئے پر امید ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور دیگر ریپبلکن سرگرمیوں کے لیے نجی بینک نے 197 ملین ڈالر عطیہ کیے۔ ڈیموکریٹک کے حامی مائیکل بلومبرگ 93 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ڈونر تھے، جب کہ جارج سوروس نے اپنی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے ذریعے 56 ملین ڈالر کا تعاون کیا۔

اخراجات کا ایک بڑا حصہ یعنی 10 ارب 50 کروڑ ڈالر اشتہارات پر خرچ کیا گیا۔ جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نے ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بے انتہا رقم خرچ کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں