ہانگ کانگ سپر سکس ٹورنامنٹ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان

ہانگ کانگ سپر سکس ٹورنامنٹ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں صرف 88 رنز بنا سکا۔

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر

اس طرح پا کستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے دی، پاکستا ن کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اس اننگ میں 7 چھکے اور دو چوکے شامل ہیں۔

پا کستان کی جانب سے عامر یامین نے 18، شہاب خان نے ایک جبکہ حسین طلعت نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت نے دو جبکہ شہاب خان اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں