وزیر تعلیم پنجاب کا طلبا کو دبئی کی سیر کرانے کا اعلان

rana sikandar

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے طلبا کو دبئی کی سیر کرانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جامعات میں ایسی ڈگری پڑھائیں گے کہ جاب کیلئے سفارش نہ ڈھونڈنی پڑے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبا کو ذاتی خرچے پر دبئی کی سیر کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ جامعات میں ایسی ڈگری پڑھائیں گیکہ جاب کیلئے سفارش نہ ڈھونڈنی پڑے، ایسی اسپیشلائزڈڈگریاں متعارف کرائیں گے جن کی ڈیمانڈزیادہ ہو،اسپیشلائزڈ آئی ٹی یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر تعلیمی اداروں میں جدید ڈگری پروگرامز پر بات ہوتی ہے، پنجاب یونیورسٹی میں یہ جھگڑا ہے کہ بیٹھے کیسے ہو، کپڑے کیسے ہیں۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ مریم نواز جلد 40 ہزار لیپ ٹاپس طلبا میں تقسیم کریں گی اور وزیراعلی پنجاب اگلے ہفتے سے 30 ہزار طلبا کے لئے اسکالرشپس لا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے بڑے امیر آدمی ہیں مگر وائس چانسلر نہیں لگ سکتے، وائس چانسلر وہی لگتے ہیں جن کے پاس علم کی طاقت ہو، ڈاکٹر محمد علی شاہ کووی سی لگایا تو تنازع کیوں ہے؟ ڈاکٹر محمد علی نے قائد اعظم یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں 600 سے 315ویں نمبر پر پہنچایا ہے۔

 


متعلقہ خبریں