اپنی مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے کرکٹرز کو بھی مفید مشوردے دیے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے گلوکار چاہت فتح علی خان نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔
لبرل ڈیموکریٹس کے ذریعے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، حریم شاہ
گلوکار نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں دو بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔
پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں، جیت مقدر بنے گی۔