بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفرونگٹ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ کو سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ولیم اشماعیل کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جینیفر ونگٹ نے شادی کے ابتدائی انتظامات بھی شروع کر دیے ہیں۔
حج کے دوران اداکارہ جویریہ سعود کیساتھ کیا حیران کن واقعہ پیش آیا؟
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب مکمل عیسائی رسم و رواج کے مطابق منعقد ہوگی جبکہ اس کے لیے ستمبر سے اکتوبر یا پھر دسمبر سے جنوری کے درمیان کی تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ نے 2012 میں اداکار Karan Singh Grover سے شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان یہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور 2014 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
تاہم جینیفر ونگٹ یا ان کی انتظامیہ کی جانب سے دوسری شادی کی خبروں کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
