سونے کے ماہانہ لاکھوں روپے کمائیں، بھارتی کمپنی کی انوکھی پیشکش

بھارتی کمپنی

جو سوتا ہے وہ کچھ نہیں حاصل کر پاتا لیکن اب سونے کے بھی لاکھوں روپے ماہانہ ملیں گے، بھارتی کمپنی نے انوکھی اور دلچسپ پیشکش کر دی۔

بھارتی کمپنی ویک فٹ نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی جاب آفر کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آج کل بے روزگاری عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں اور حصول روزگار کے لیے سخت محنت سے بھی نہیں کتراتے، لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس کے ملازم کو کچھ نہیں کرنا صرف دن میں 8 گھنٹے تک سونا ہے اور اس کے لیے اسے ماہانہ 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

امریکا میں جدید گاڑیوں میں روسی، چینی پرزوں اور سافٹ وئیر کے استعمال پر پابندی کی تجویز

منفرد اور دلچسپ پیشکش دینے والی معروف بھارتی کمپنی ویک فٹ نے پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ دو ماہ کے اس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افراد کو کوئی محنت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی بھرپور نیند کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ دن میں صرف 20 منٹ تک نیند (قیلولہ)لینا ہوگی،اس انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو روزانہ رات کو مقررہ وقت کم از کم 8 گھنٹے کے لیے سونا ہوگا یعنی وہ گھر جیسا آرام کرتے ہوئے لاکھوں روپے کما سکیں گے،کمپنی نے اپنے اس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے نیند کے ماہرین کی مدد بھی لی ہے جو ورکشاپس منعقد کریں گے۔


متعلقہ خبریں