ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک اور ایرانیوں کا دوسرا گھر ہے جب کہ اس کی خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں قابل تعریف ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق تہران میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
President @drpezeshkian hails Iran-Pakistan relations, urges accelerated cooperation https://t.co/Z6jNj8V5Aw pic.twitter.com/mNIOJyz4PW
— IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) July 22, 2026
اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کو “برادر ملک” اور “تمام ایرانیوں کا دوسرا گھر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران، اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے۔
تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ایرانی صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے امن کے قیام کے لیے اپنے مخلصانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
پاک ایران دفاعی روابط میں پیش رفت، وزرائے دفاع کی اہم بیٹھک
اس موقع پر سفیر عمران احمد صدیقی نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے صدر پزشکیان اور ایرانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے سفیر عمران احمد صدیقی کو ایران میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
