پنجاب کی6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شاہد منیرکو وی سی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور،ڈاکٹر احمد شجاع کو وی سی یونیورسٹی آف گجرات تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ اور غبن کا سکینڈل سامنے آگیا
محمد عنایت اللہ خان وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا ،ڈاکٹر محمد زبیر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرہونگے۔
ڈاکٹر عامر اعظم خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر تعینات کئے گئے ہیں،ڈاکٹرعاکف انور کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور تعینات کر دیا گیا۔