اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر آپریشنز کمانڈر ابراہیم عاقل سمیت 12 افراد شہید جبکہ 66 زخمی ہوگئے۔
حزب اللہ نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے شمالی علاقے میں اہم انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا ، لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی انسانی، قانونی یا اخلاقی تحفظات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا
دوسری جانب وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں سےمتعلق پیشگی اطلاع نہیں ملی ،سفارتی حل مشرق وسطیٰ میں آگے بڑھنے کا ایک بہترین راستہ ہے۔
قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے پر کسی نے امید نہیں چھوڑی ،جنگ بندی معاہدے پر آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔