ون ڈے کرکٹ میں افغانستان کی تاریخی فتح


ون ڈے کرکٹ میں افغانستان نے ایک اور تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے 3 ون ڈے میچز کے پہلے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دےدی۔

چیمپئنرون ڈے کپ ،مارخورز نے ڈولفنز کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوا، افغان بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 33.3 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی،فضل حق فاروقی نے 4، اے ایم غضنفر نے 3، جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

چکن گونیا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

افغانستان نے مطلوبہ ہدف 26 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ شارجہ میں ہی 20 ستمبرکو کھیلا جائیگا۔

 


متعلقہ خبریں