اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کام سے رشتوں کی اہمیت کو سیکھا ہے۔
حال ہی میں عائزہ خان نے برطانیہ میں فلسطینیوں کیلئے منعقدہ ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسے پراجیکٹ کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس کے ذریعے میں ناظرین کو کوئی پیغام دے سکوں، میرا یہ ماننا ہے کہ دیکھنے والوں کو کچھ سبق دیا جانا چاہیے۔
حکمران اللہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں، حمزہ علی عباسی
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ ضروری نہیں کہ پیغام صرف سامعین کے لیے ہو، آپ ایک شخص کے طور پر بھی حالات سے سیکھتے ہیں، اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مبشریٰ جعفر کے کردار سے سیکھا کہ کیسے اپنے غصے پر قابو پانا چاہیے۔
اسی طرح میرا مشہور کردار مہوش بھی رہا ہے جس سے میں نے سیکھا کہ پیار کرنے والوں کی بہت قدر کرنی چاہیے تو میں اپنے شوہر دانش کی بہت قدر کرتی ہوں، میں بالکل اپنے شوہر کو تنگ نہیں کرتی وہ جو کہتے ہیں میں مان لیتی ہوں۔