پاکستان میں مالی سال 2024 کے اختتام پر خام تیل کے ذخائر میں 26 فیصد جبکہ گیس کے ذخائر میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ”ایکسپلوریشن اور پروڈکشن“میں نئی دریافتوں کے ذریعے تیل کے ذخائر 10 سال اور گیس کے ذخائر 17 سال تک کے استعمال کے لیے دستیاب ہو چکے ہیں۔
مولانا کو کوئی آفر نہیں کی، اصولی مؤقف لیا، وہ اُس پر قائم ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیل کے دستیاب شدہ ذخائر دسمبر 2023 کے 193 ملین بیرل کے مقابلے میں جون 2024 میں 243 ملین بیرل جبکہ گیس کے ذخائر دسمبر 2023 میں 18.10 ٹریلین کیوبک فٹ سے بڑھ کرجون 2024 میں 18.47 ٹریلین کیوبک فٹ ہو گئے۔
توانائی کے ماہرین کے مطابق مقامی ذخائرخام تیل ریفائنریوں کو ڈیزل کی 70 فیصد اورپیٹرول کی 30 فیصد مانگ کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیار کردہ نئی حکومتی پالیسیوں کی مدد سے ہائیڈرو کاربن کی تلاش میں تیزی آئے گی جو اس شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔