اسٹیٹ بینک نے مئی 2026 کے دوران بیرونی ترسیلاتِ زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے
مرکزی بینک کے مطابق مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے میں ترسیلاتِ زر میں 15.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ورلڈ بینک کی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں دلچسپی، 100 ملین ڈالر فنڈز کے اجراء کی منظوری
معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ ریکارڈ رقوم بھیجنے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے مئی 2026میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان کیا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مئی 2026میں ماہانہ بنیاد پر 20.2 فیصداضافی ترسیلات نہایت خوش آئند ہے،سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد اور مثبت شراکت داری قومی سرمایہ ہے۔
