ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ میلہ سجنے کو تیار ہے ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا، میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پاکستان ویمنز ٹیم فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کریں۔
سعودی عرب ،سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا
سلیکشن ٹیم کیساتھ بیٹھ کر ٹیم کو سلیکٹ کیا ہے،ندا کی کپتانی سے بہت سیکھا یے،ہمارے لیے ورلڈ کپ سے پہلے یہ ایک اچھا موقع ہے،سب کھلاڑی اچھی فیلڈنگ پریکٹس کررہی ہیں۔ہم پہلی مرتبہ ملتان میں کھیل رہے ہیں،ملتان کے لوگ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں۔
کپتان ساؤتھ افریقہ ویمنز ٹیم لورا وولوارٹ نے کہا کہ ہم نے دو پریکٹس سیشن کیے ہیں،پاکستان کی باؤلنگ اچھی ہے،فیلڈنگ کی میچ میں خاص اہمیت ہے،ہم فیلڈنگ کی بدولت بیٹنگ سائیڈ پر پریشر ڈال سکتے ہیں۔
مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقیں شامل ،تفصیلات سامنے آگئیں
ہماری ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں،کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم کو سلیکٹ کیا جائے گا،ہم اس سیریز کے لیے کافی پرجوش ہیں،ہم کوشش کریں گے ورلڈ کپ سے قبل اچھی پرفارمنس دیں۔