وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے تمام اداروں کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے، جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔
احسن اقبال کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے 10لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دئیے ہیں اور اب نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز دینے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت کے تمام ضابطوں کو ڈیجیٹل کیا جا رہاہے ، ترقی کیلئے دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔
شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضی پر بھی قتل کا مقدمہ درج
وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ ہر شعبے کی بہتری کیلئے ڈیجیٹائزیشن کو اپنانا ہو گا ، زندگی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔