عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو کل گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی میڈیکل بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
سیشن کورٹ نے بہارہ کہو پولیس کو امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے اکتوبر 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے باہر علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے 5 کلاشنکوف اسالٹ رائفلز، ایک پستول، 6 میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب کی بوتل اور آنسو گیس کے 3 گولے برآمد ہوئے ہیں۔