عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کمی

Oil خام تیل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہو گئی۔ جس کے بعد تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 4.5 فیصد کم ہو کر 74.02 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ یہ کمی عالمی معیشت پر خاصا اثر انداز ہو رہی ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں میں کمی عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس کمی کی بڑی وجہ لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت میں پیش رفت ہے۔

طویل عرصے سے لیبیا میں حریف سیاسی گروپوں کے درمیان تیل کے منافع اور مرکزی بینک پر کنٹرول کے حوالے سے شدید تنازعات جاری تھے۔ ان تنازعات کے نتیجے میں ملک کی بڑی بندرگاہوں سے تیل کی برآمدات معطل ہیں۔ جس نے عالمی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں 6پیسے کا معمولی اضافہ

حالیہ پیش رفت کے مطابق لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ فریقین کے درمیان جاری تنازع کے حل کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات دوبارہ شروع ہو سکیں گی۔


متعلقہ خبریں