حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ء سے ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وفاق اور صوبائی حکومتیں اخراجات کم کر کے عوام کے ریلیف کیلئے وسائل مہیا کریں ،نوازشریف
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 154.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے طلبا کیلئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی تھی جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت260.96 روپےاور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266.07 روپے فی لیٹر پر آگئی تھی۔