کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔
کے الیکٹرک نے ایک ماہ کے لئے بجلی 3 روپے 9 پیسے اضافے کی درخواست کردی ہے جبکہ اضافہ جولائی 2024 کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ڈنمارک نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکارکردیا
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر کل 29 اگست کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا نے منظوری دے دی۔
انٹربینک میں ڈالر278.45روپے کا ہو گیا
بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافی قیمت وصولی ہو گی۔علاوہ ازیں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 31 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔