کلدیپ یادیو نے پاکستان جاکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کلدیپ یادیو نے پاکستان جاکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

آسٹریلیا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹرہیں جہاں بھیجا جائے گا، کرکٹ کھیلیں گے۔میں پہلے کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے پرجوش ہوں گا، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی موقع ملےگا وہاں جا کرکھیلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کے عہدے کی معیاد ختم

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ  میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا معاملہ فی الحال یقینی نہیں ہے،بی سی سی آئی نے معاملہ بھارتی حکومت پر چھوڑ رکھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں