لاہور: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔
ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں کھیلی گئی چار روزہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ تاجکستان اور قازقستان نے 7، 7 جبکہ پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایمان خان اور بانو بٹ قازقستان کی حریفوں کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے بھی ریکارڈ قائم کر دیا
جونیئرز فلائَی ویٹ کیٹگری میں عبدالمنان اور ذیشان اکبر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے حصے میں 4 سلور میڈلز بھی آئے۔
تاجکستان اور قازقستان نے 7، 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری حاصل کی۔ بحرین کی ٹیم نے 3 گولڈ میڈل جیتے جبکہ کرغزستان 2 گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔