لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو سپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کو 18 ویں سے 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی لیکن نئے بورڈ چیئرمین نے پروموشن دینے سے معذرت کر لی ہے۔
ارشد ندیم کی دولت میں اضافہ، 47 کروڑ روپے سے زائد کیش انعام جمع ہو گیا
رولز کے مطابق سپورٹس مین کو زیادہ سے زیادہ گریڈ 18 میں ترقی مل سکتی ہے، لیسکو بورڈ کا کہناہے کہ ارشد ندیم کو ترقی دینے کیلئے رولز تبدیل کرنا ہوں گے۔ ارشد ندیم کی ترقی کیلئے سمری واپڈا سپورٹس بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔
یاد رہے کہ واپڈا ہائوس میں ارشد ندیم اور دیگر اولمپئنز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے ارشد ندیم کو قوم کیلئے گولڈ میڈل لانے پر 50 لاکھ روپے کا انعام دیا۔