ملک میں ای روزگارسینٹرزکا قیام،10ہزار افراد کو روزگار ملے گا،شزہ فاطمہ

shiza fatima

وفاقی وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)شزہ فاطمہ نےکہا ہے کہ موجودہ دور میں آئی ٹی کا کردار بہت اہم ہے، پورے ملک میں ای روزگارسینٹرز کھولے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ دورمیں آئی ٹی کا کردار زندگی کے ہر شعبے میں ہے، معیشت،سیکیورٹی یاکوئی اورشعبہ ،آئی ٹی پرمنتقل ہورہے ہیں۔ ملک کی آبادی کازیادہ بڑا حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے، ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالرکی قیمت میں کمی

انہوں نے کہا کہ حکومت نےنوجوانوں کوآئی ٹی کےشعبےمیں تربیت دینےپرتوجہ مرکوزکررکھی ہے، ڈیجیٹل اسکلزکےفروغ کیلئےبجٹ میں خطیررقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوریاکےساتھ ملکرپہلاآئی ٹی پارک بنارہےہیں، جس سےروزگارکے10ہزارمواقع پیداہوں گے،اور دوسرا آئی ٹی پارک کراچی میں بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں