پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے 12لاکھ روپے کا بجٹ منظور


پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے 12لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جس کیلئے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک بار ادائیگی سال بھر سفر،وز ایئر نے پرکشش آفر متعارف کرادی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کے ماتحت سی ڈی اے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود چوہوں کا سد باب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے چو ہے پکڑنے کیلئے سی ڈی اے کیلئے 12 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔

اداکارہ نمرہ خان کے اغوا معاملے کا ڈراپ سین

سی ڈی اے نے پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے نجی کمپنیوں سے پیشکش طلب کرنے کی منظوری دی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں