بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز محمود الحسن جوئے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث وہ پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق محمود الحسن 21 اگست سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے،محمود الحسن نے 14 اگست کو کمر میں درد کی شکایت کی تھی۔
اگلے24سے48گھنٹوں میں طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع
محمود الحسن 30اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کادوسر میچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کاموں کے باعث میچ راولپنڈی منتقل کیا گیا،سیریز کادوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک اب راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔