اولمپک چیمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےحکومت سے اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں خواتین کیلئے یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارشد ندیم نے کہا کہ میر ی خواہش ہے کہ میاں چنوں میں خواتین کیلئے یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ ہماری بہنیں جنہیں تعلیم حاصل سفر کرکے ملتان جانا پڑتا ہے وہ اپنے شہر میں اعلی تعلیم حاصل کر سکیں۔
وفاقی حکومت کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ
انکا کہنا تھا کہ اگر حکومت میاں چنوں میں یونیورسٹی بناتی ہے تو شہر اور اردگرد کے گاؤں کے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ہوگی۔ ارشد ندیم کےخواتین کیلئے یونیورسٹی قائم کرنے کے مطالبے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 کروڑ انعامی رقم کے ساتھ خصوصی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی تحفے میں دے دی۔
پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے مریم نواز آج بذریعہ ہیلی کاپٹر میاں چنوں پہنچیں۔ انہوں نے ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور بھاری انعامات سے بھی نوازا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی ایتھلیٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ‘PAK 92.97’ کی نمبر پلیٹ والی گاڑی ارشد ندیم کے نام کی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ
اس موقع پر ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ مریم نواز کی جانب سے کوچ کو بھی 50 لاکھ کا چیک بطور انعام دیا گیا۔
بعد ازاں ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ارشد ندیم سے ملاقات کے بعد میاں چنوں سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔