بھارتی سپریم کورٹ میں آج بالی ووڈ اداکار عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ دکھائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر جج اپنے اہلخانہ کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے عدالت پہنچیں گے۔ اس موقع پر معروف اداکار اور پروڈیوسر عامر خان اور فلم کی ڈائریکٹر کرن راؤ بھی موجود ہوں گی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مدرسوں پر پابندی کا حکم معطل کر دیا
اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے قیام کے 75 ویں سال کے دوران منعقد کی گئی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر آج صنفی مساوات کے موضوع پر مبنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ آڈیٹوریم سی بلاک ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کمپلیکس میں دکھائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلم سوا 4 بجے سے شام 6 بج کر 20 منٹ تک دکھائی جائے گی۔