شیخ رشید کی لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد

شیخ رشید (sheikh rashid)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے  13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت کی درخواست دے رکھی تھی جسے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مسترد کر دیا۔

جماعت اسلامی کا دھرنا،مذاکرات کا پہلا دورمکمل،حکومت کا تمام گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں 13 اگست کو جلسے سے روک دیا گیا ہے، جس کا مجھے افسوس ہے۔

پنجاب بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی

انہوں نے کہا کہ ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، غریب ورکر کی پریشانی نہیں دیکھنا چاہتا، پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہوں جس نے بچوں کی جیل کاٹی، ہری پور جیل میں تیسری اور چوتھی جماعت کے بچوں کو پڑھایا کرتا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں