امریکی صدر نے آج بھی ایران پر شدید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر بہت سخت حملہ کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ ،فضائیہ ،دفاعی صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں،مستقبل میں خارگ جزیرہ سمیت تیل کے بنیادی ڈھانچوں پر قبضہ کرلیں گے،ایران کی تیل اور گیس کی منڈیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے،بالکل ویسا ہی کریں گے جیسے ہم نے وینزویلا میں کیاتھا۔
ٹرمپ کی درخواست پر ایران اسرائیل کا ایک دوسرے پر حملے روکنے کا اعلان
میری ترجیح جزیرہ خارگ کا کنٹرول سنبھالنا ہوگی ،یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ امریکا جزیرہ حاصل کرنےکی خواہش رکھتا ہے، ہم ایران سے بات کر رہے ہیں ،ایرانی معاہدہ کرنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن وہ مغرور ہیں۔
میں ایران میں پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ نہ بنانے کو ترجیح دوں گا،لوگ پانی پینے کے قابل نہیں رہیں گے، میں ایسا نہیں کرنا چاہتا،امریکی طیارے تہران کے اوپر پرواز کر رہے ہیں اور وہ اس سے بے خبر ہیں ،آج رات مزید بمباری ہوگی، جو زیادہ بڑی اور طاقتور ہوگی۔
