پیرس، کیوبن ریسلر مائین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنا لیا، وہ مسلسل پانچ اولمپک ایڈیشنز میں ایک ہی ایونٹ کے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں گریکو رومن ریسلنگ میں سپر ہیوی ویٹ کا گولڈ میڈل جیت لیا، فائنل میں انہوں نے چلی کے یسمانی اکوستا کو چھ صفر سے شکست دی۔
اس کامیابی کے ساتھ وہ مسلسل پانچ اولمپکس میں ایک ہی ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور سپر ہیوی ویٹ گریکو ریسلنگ میں خود کو عظیم ترین کھلاڑی ثابت کردیا۔
پیرس اولمپکس، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
کوئی دوسرا ایتھلیٹ انفرادی مقابلوں میں مسلسل چار ایڈیشنز سے زیادہ گولڈ میڈلز نہیں جیتا، کیوبن ریسلر نے 2008، 2012، 2016 اور 2020 اولمپکس میں بھی گریکو ریسلنگ کے سپر ہیوی ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
وہ 2021 میں ریسلنگ کو خیرباد کہہ چکے تھے اور گزشتہ تین سال کوئی ایونٹ نہیں کھیلا لیکن اس اولمپکس کیلئے کم بیک کیا اور ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل امریکا کے کارل لوئیس نے لانگ جمپ، مائیکل فیلپس نے 200 میٹر میڈلے میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ جیتے۔ امریکا کے ال اوریٹر نے ڈسکس تھرو، جاپان کی ریسلر کاوری ایچو اور ڈنمارک کے پاول ایلوسٹروم نے سیلنگ میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔