بھارتی نجومی کوشل کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری جنگ عظیم کا آغاز آج یعنی 5 اگست 2024 سے ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوشل کمار نے اپنی حالیہ پیشگوئی میں دعویٰ کیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی واقعات مجموعی طور پر تباہ کُن تنازع کو جنم دے سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں 4 یا 5 اگست سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل بھارتی نجومی نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ تیسری عالمی جنگ 18 جون 2024 کو شروع ہوگی۔ اس دوران کچھ سیاسی طاقتور شخصیات کے شدید بیمار ہونے کا بھی امکان ہے یا وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔
ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے ، امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کا دعویٰ
دوسری طرف امریکی ویب سائٹ کی طرف سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ تہران اور بیروت پر حملوں کے جواب میں ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایران اور اس کی پراکسیز پیر تک اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہو گا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کر سکتا ہے۔