پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی، وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا امید ہے ٹریبونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے۔
مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائیں گے ، اسد قیصر
ان کا کہنا تھا کہ فوج بھی ہماری ہے، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔
