پنجاب یونیورسٹی نے سات سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے عبدالرحمان ولد محمدرمضان کواسلامک سٹڈیز،ثمین احمد دختروقار احمد کومالیکیولر بائیولوجی اینڈ فرانزک سائنسز، وجیہہ کنول دخترخالد محمود کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹکس،شہزاد اسلام ولد محمد اسلام کو اردو،ابصار احمد ولد انتصار احمد کوزوالوجی،قراۃ العین دختر محمد احسن کوپبلک ہیلتھ اورگلناز پرویز دخترمیاں پرویز احمدکو بائیوٹیکنالوجی کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کیں۔