نیویارک: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو اس وقت غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، اور اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری اور عالمی قوانین کا احترام اشد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، اور خطے کو تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے۔
سعودی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ باب المندب اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنائی جانی چاہیے۔ جبکہ بین الاقوامی بحری راستوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، اور خلیج کی سلامتی توانائی کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔
عاجل 🇸🇦🚨
الأمير فيصل بن فرحان يلقي كلمة المملكة:
المملكة ودول المنطقة تعرضت لاعتداءات إيرانية غاشمة
أمن دول الخليج العربي جزء لا يتجزأ من أمن المنطقة والعالم
المملكة تؤكد حقها الكامل في الدفاع عن سيادتها وأمنها#فيصل_بن_فرحان #خليجنا_واحد #توكل_علي_الله #اليوم_السبت… pic.twitter.com/ZMQi78TbcW— خبر بلس ✦ Khabar Plus (@khabarpluss) September 26, 2026
سعودی وزیر خارجہ نے یمن کے استحکام اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبی گزرگاہوں کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا مسترد کرتے ہیں۔ جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔



