عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو تھانہ مری اسلحہ مقدمے سے بری کر دیا گیا۔
سول جج ذیشان احمد نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کیا، عدالت نے فیصلہ گزشتہ ہفتہ محفوظ کیا تھا جو منگل کو سنایا گیا،عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ سابق وزیر داخلہ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ مقدمہ جھوٹا ہے اور جس اسلحہ کا الزام لگایا گیا اس کا لائسنس موجود ہے۔
ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کے خلاف 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔