کراچی میں واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی

کراچی کے میں واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) کے حوالے کر دی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں موجود ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت پر گزشتہ روز باقاعدہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کا بینر آویزاں کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب کراچی کا ایک بڑا ہوٹل بڑے اسپتال کی حیثیت سے کام کرے گا۔

وزیراعظم کا آج ایک روزہ دورہ کراچی، کاروباری شخصیات سے ملاقات متوقع

اسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے آغاز کے حوالے سے ایس آئی یو ٹی نے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی خریداری کا معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آیا تھا جب ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کے ایک ٹرسٹی شبر زیدی کی 14 ارب 50 کروڑ روپے میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی،


متعلقہ خبریں