ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، وہاب ریاض نے اہم رپورٹ پیش کردی

وہاب ریاض

قومی ٹیم کے سینیئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مبنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی سُپر8 مرحلے تک رسائی میں ناکامی کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بھروپر صلاحیت کے مطابق (سکل فل) کرکٹ نہیں کھیلی۔ کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا، کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان بھی نظر آیا۔

وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا

رپورٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں کو باہمی کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا۔ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

وہاب ریاض نے رپورٹ کیا کہ قومی ٹیم ایک جان ہوکر نہیں کھیلی۔ انہوں نے پی سی بی کو مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔گرین شرٹس نے آئرلینڈ اور کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت اور امریکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں