افغان گیند بازوں کے آگے کینگروز ڈھیر، آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں بڑی شسکت

ورلڈکپ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج سُپر ایٹ مرحلے کے گروپے 1 میں موجود افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں۔ افغانستان کے گیند بازوں نے آسٹریلیا کے آل آؤٹ کرتے ہوئے 21 رنز سے فتح سمیٹی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 149 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں آسٹریلوی بلے باز افغانستان کے آگے گھٹنے نہ ٹیک پائے اور 19.2 اوورز میں صرف 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹر برینڈن کنگ انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

اس طرح گروپ 1 میں مزید دلچسپ ہوتی نظر آرہی ہے جہاں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور افغانستان بھی 2 پوائنٹس ہی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

سُپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اپنا آخری میچ بھارت جبکہ افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچز جیتنا لازمی ہونگے۔ بھارت کی شکست اور افغانستان کی جیت کی صورت میں کوالیفائی کرنے والی دونوں ٹیموں کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔


متعلقہ خبریں